پولیس خدمت مراکز ڈیجیٹل خدمات کیلئے مصروف عمل ہیں:آئی جی پنجاب 

Aug 08, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ رواں برس کے ابتدائی7 ماہ میں اب تک 14 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں، یکم جنوری سے جولائی کے آخرتک4 لاکھ7 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔7 لاکھ4 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی، 3932 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفکیشن کروائی۔1 لاکھ2 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، تقریبا 15 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، 94 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے،45 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2820 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 63543 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی۔77 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 36 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،640 شہریوں نے امپلائی رجسٹریشن کروائی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، کارکردگی کر مزید بڑھائیں گے۔ 

مزیدخبریں