جگر سکڑنے  پر نیند کی دوا، کھانسی کے شربت سے اجتناب برتا جائے :پروفیسر اسرار الحق طور 

Aug 08, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس بی کا ٹیسٹ مثبت ہو تو زچگی کے وقت یہ مرض بچوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے لہذا انہیں ویکسی نیشن میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے انہوں نے بتایا انجیکشن کی بجائے ہیپاٹائٹس سی کا علاج ادویات سے زیادہ کامیاب ہے اور مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔  جگر سکڑنے کی صورت میں نیند کی دوائی اور کھانسی کے شربت سے اجتناب برتا جائے۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی معاشرے میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ ضروری ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریض کی بر وقت تشخیص اور علاج کو ممکن بنایا جائے۔عوام گلی سڑی سبزیاں پھل‘ اور مضرصحت غذائوں سے پرہیز کریں ۔

مزیدخبریں