لاہو(نیوز رپورٹر) صوبہ پنجاب میں اعلی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ مفاہمتی معا ہدہ کرلیا ۔ یہ اہم معاہدہ این ایس آئی ٹی سٹی اورسی بی ڈی پنجاب کے دائرہ اختیار میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے کیا گیا ہے۔ مفاہمتی معاہدے کی یاداشت پر سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ اور پی ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پی ایچ ای سی یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے ضروری رہنمائی کیلئے سی بی ڈی پنجاب کیساتھ تعاون کرے گا۔ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ادارے کے تعلیمی معیار کو قومی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق برقرار رکھا جائے۔