لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا کہ سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی ہی ہمیں آبادی کے اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ بہبود آبادی پنجاب کی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ‘مزید اقدمات وقت کا اہم تقاضا ہے۔ بہتر نتائج کیلئے محکمہ بہبود آبادی کو جدید اور سائنسی بنیادوں سے ہمکنار کرنے اور تمام نظام اور طریقہ کار کومکمل طور پر ڈیجیٹائزڈکیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب اور ٹی سی آئی گرین سٹار اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے دوسرے سماجی روئیوں میں تبدیلی کے متعلق سمٹ سے خطاب میں کیا۔