کامونکی:چھ ماہ کی بیٹی کی پْراسرار  موت، بیوی کا خاوند پر قتل کا الزام

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چھ ماہ کی بیٹی کی پْراسرار موت پر بیوی نے خاوند پر قتل کا الزام لگادیا۔ چار روز نواحی گاؤں نت کالر ڈیرہ امجد کی عابدہ بی بی خریداری کیلئے دْکان پرگئی اورگھرمیں اْسکا خاوندرمضان اور دو ماہ کی بیٹی ارم اکیلے تھے،عابدہ بی بی نے آکر دیکھا توبیٹی دم توڑ چکی تھی،بعدازاں بچی کی تدفین کردی گئی،جبکہ گذشتہ روز عابدہ بی بی نے شک گذرنے پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام اپنے خاوند رمضان پر لگادیاہے جو تاحال مفرور ہے۔واہنڈو پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن