کامونکی(نمائندہ خصوصی)دو گھنٹہ کی مسلسل ہونے والی بارش سے جی ٹی روڈ،سروس روڈ،انڈر پاسز اور دیگر سڑکیں پانی سے بھر گئیں،نشیبی علاقوں میں پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث سارا دن بازاروں میں پانی کھڑا رہا،گذشتہ روز دو گھنٹہ ہونے والی بارش سے شہر ندی نالوں کی شکل اختیار کرگیا،جی ٹی روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ریلوے انڈر پاس،جی ٹی روڈ انڈر پاس اورسروس روڈ،سادھوکی انڈر پاس مکمل طور پرٹریفک بند ہوگئے۔نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،بارشی پانی سے مین بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں کاروباری معاملات بھی بْری طرح متاثر رہے جبکہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ گندے نالے کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں۔