گوجرانوالہ:یوم آزادی ون ویلنگ کے تدارک کیلئے ضلع بھر کی آٹو مارکیٹس میں اعلانات 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پر یوم آزادی کے موقع پر حادثات کی روک تھام اور ون ویلنگ کے تدارک کے لئے سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے اہلکاروں نے ضلع بھر کی آٹو مارکیٹس میں اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس سلسلہ تمام موٹر سائیکل مکینکس کو متنبہ کیا جا رھا ھے کہ اگر کوئی بھی مکینک کسی موٹر سائیکل کو ون ویلنگ کے لئے تیار کرتا ھوا،موٹر سائیکل کی حالت بدلتا ھوا یا پریشر ھارن لگاتا ھوا پکڑا گیا تو اعانت جرم میں ایسے مکینک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گذشتہ روز سے شہر بھر کی آٹو مارکیٹس کے نمائندگان اور تمام موٹر سائیکل مکینک حضرات کو متنبہ کیا گیا ہے اور اس امر بابت واضح ھدایات جاری کی گئیں ہیں۔تمام مکینک حضرات سے اس بابت تصدیقی سرٹیفیکیٹس بھی دستخط کروائے جا رہے ہیں،کہ وہ اس عمل کا کسی طور بھی حصہ نہیں بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن