لاہور (نیوز رپورٹر) انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر رحمت ہندیاراتا کسمہ نے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی ، دونوں شخصیات پاکستانی یونیورسٹیز میں وزیر تعلیم انڈونیشیائی طلباء کی تعداد میں اضافہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔انڈونیشیا کی نہد العلما کو نسل کے چیئرمین اولی الابصار سے بھی وفد میں شامل تھے۔ڈاکٹر شاہدمنیر نے انڈونیشیا کے وفدسے پنجاب کی مختلف جامعات کے شعبہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ سے بھی ملاقات اور سیشن کروایا اورتجویز دی کہ مسلم ممالک کو تعلیم پر زیادہ وسائل خرچ کرنے چاہئیں۔ انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر نے کہا آج انڈونیشیا دنیا کی 20ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان انڈونیشیا سے خاصا فائدہ لے سکتا ہے۔ انڈونیشیا نسبتاً ایک سستا ملک ہے اور یہاں علمی سرمایہ کاری کے اچھے مواقع موجود ہیں۔بات چیت میں انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلے کے پروگراموں اور ماہرین اور سکالرز کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
انڈونیشیا کے قائم مقام سفیر کاپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ
Aug 08, 2024