کوٹہ سسٹم کے خلاف عوامی مظاہروں ، تشدد، 300 سے زائد افراد کی ہلاکت، گھر اؤ چلاؤ ،بد امنی کے تسلسل سے واقعات کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجدکو استعفی دینے کے بعد بھارت جا چکی ہیں اور ان کی آئندہ کی منزل کا علم ابھی کسی کو نہیں ، وہ اپنی بہن کے ساتھ افراتفری کے عالم میں ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئیں اور اس سے پہلے ان کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا الٹی میٹم دیا گیا، بنگلہ دیش میںعبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا گیا اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ممتاز ماہر معیشت اور بینکار محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے،بنگلہ دیش کے حالات اپنا رح اختیار کر رہے ہیں ، اور اہم راہنماوں کو گرفتار بھی کیا گیا ، سابق وزیر آعظم خالدہ ضیاء کو حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد طویل قید سے رہائی نصیب ہوئی ، بنگلہ دیش کے واقعات پر جو رد عمل بھارٹی میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہا ہے ،اس سے تبدیلی کو بھارت مخالف سمجھا جا رہا ہے ،اور بھارت میں آل پارٹز کانفرنس طلب کرنے کی اطلاعات ہیں ،شیخ حسینہ واجد 16بر س اقتدار میں رہیں اور جس طرح سے ان کو فرار ہونا پڑا ہے وہ اس بات کا غماض ہے کہ مادی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے احساسات اور محسوسات کا ادراک انتہائی ضروری ہے ، ان کے دور مں بنگلہ دیش نے ترقی بھی کی، مگر اپنے امرانہ مزاج کی وجہ سے ملک کے اندر پکنے والے لاوا کو نہیں سمجھ سکیں ، شیخ حسینہ واجد کو پاکستان مخالف سمجھا جاتا تھا، جب بھی بھارت اور پاکستان کا کوئی معاملہ ہوا تو انہوں نے اپنا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈالا، ان کے پورے عرصے کے دوران بھارت کی لابی کا بنگلہ دیش میں راج رہا، جس کو بنگلہ دیش کے عوام نے دل سے قبول نہیں کیا طلبہ کے احتجاج نے تو صرف ایک بنیاد فراہم کی ہے اور اس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہو گئے، اور چند ہفتوں کے دوران جاری احتجاج میں حسینہ واجد کے 2009 سے جاری اقتدار کا خاتمہ بے آبرو انہ انداز میں ہوا۔ پاکستان نے ابھی اس معاملے پر محتاط طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے، دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آجائیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔ اس محتاط طرز عمل کی وجہ گراؤنڈ پر موجود حقایق درست ادراک کرنا اور اس پر مناسب رد عمل دینا ہو گا ، تاہم عوام کی سطح پر تبدیلی کو مثبت طور پر لیا گیا،رواں سال ہونے والے بنگہ دیشی انتخابات کو عالمی اور ملکی سطح پر مقبولیت نہیں ملی تھی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ، حسینہ واجد نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو پابند سلاسل کر کے ملک بھر میں ان کے خلاف کریک ڈاون کیا تھا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والی اس تبدیلی کے خطے پر اثرات کے حوالے سے اس میں ایک سبق بھی پوشیدہ ہے کہ ترقی زندگی کا صرف ایک پہلو ہے، مجموعی طور پر ہر سطح پر اگر بہتری نہ ہو تو ترقی ناپائیدار عنصر ہے ،ملک کے اندر بھی سیاسی اور عدالتی امور میں نئی باتیں رونما ہو رہی ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جو گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینٹ نے منظور کیا تھا ، تاہم ابھی صدر مملکت نے اس کی توثیق کرنا ہے جس کے بعد اس کو ایکٹ کے طور پر نوٹیفائی کیا جائے گا ، مجوزہ نئے قانون کیلئے بل کے تحت انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔ ملک کے اندر مہنگائی کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،وزیر اعظم نے بھاری بجلی کے بلز کے پیش نظر بجلی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 روز اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا، جمع کرنے والے بینکوں فرنچائز میں یہ احکامات ابھی تک نہیں پہنچے ہیں، نادرہ اور اور ڈسکوز نے سسٹم کو وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی اپڈیٹ نہیں کیا، بل جمع کرانے کے لئے آنے والے صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جرمانے کے ساتھ بل جمع کرائیں اس کا ریلیف آئندہ مہینے مل جائے گا، وزیر اعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
پاکستان کے لئے قرضہ پروگرام کی منظوری کے لئے آئی ایم ایف کا اجلاس اگست کے آخر میں متوقع ہے ،سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ چین، سعودی عرب اور یواے ای کی یقین دہانی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا ، رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب اور چین کا 4 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھی 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے۔پیرس : (دنیانیوز) پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔وزیر آعظم نے مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے اسلام اباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم مون سون کی شجر کاری کا اغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، مون سون میں بادل ا?نے سے چہرے پر خوشی کی لہر ا?تی ہے، شجرکاری مہم سے ملک خوبصورت ہوگا۔