بنگلہ دیشی فٹبالر حسین بادشاہ مظاہرے میں آنکھ پر گولی لگنے سے زخمی

Aug 08, 2024

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حسین بادشاہ ملک میں جاری غیر مستحکم صورتحال کے درمیان پولیس کے ہاتھوں زخمی ہو گئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے پلیئر حسین بادشاہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ پریشان ہیں‘ فٹبالر نے 8 سیکنڈ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔ تصویر میں فٹبالر کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چہرے پر زخم ہیں جس سے خون رس رہا ہے۔ بادشاہ نے کل دوبارہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’کل پولیس فورس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے فائرنگ کر دی‘ اس وقت ربر گولی میری آنکھ پر لگی‘ سب میرے لئے دعا کریں

مزیدخبریں