دو ڈھائی ماہ میں ممکن ہے قومی اسمبلی  تحلیل ہو جائے: منظور وسان

کراچی (سٹاف رپورٹر) منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔ محسوس ہو رہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہو جائے۔ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑے گا اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہو سکتا ہے کہ آگے چل کر کے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن