اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں اعلی افسروں کی تقرریوں اور تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ گریڈ 20 کے ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کو سپریم کورٹ کا ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ نذر عباس کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ رجسٹرار محمد مجاہد محمود اور اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صفدر محمود کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ان افسران کی تعیناتی کی منظوری 6 اگست سے دی گئی ہے۔
نذر عباس ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
Aug 08, 2024