راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات

Aug 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر تعینات کر دیا۔ راشد محمود لنگڑیال کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں، گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں