اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کو ان کے 66ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست اور دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دوسرے نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد نے1958 ء میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں بے خوف ہو کر دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت مادر وطن کے دفاع میں افواج پاکستان کی غیر معمولی قربانیوں اور بے لوث لگن کی یاد دلاتا ہے۔