لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کیے گئے فساد میں ملوث افراد کے کیس ایک ہفتے میں نمٹائے جائیں گے، انہیں قانون کی پوری قوت کا اندازہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوبرا میٹنگ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ فسادات میں مبینہ طور پر ملوث 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 100 پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے سبب گھر سے نکلنے سے خوفزدہ افراد کو سر کئیر اسٹارمر نے یقین دلایا کہ وہ محفوظ رہیں گے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کے لیے 'کوبرا' میٹنگ طلب کی تھی۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ دائیں بازو والے مساجد پر حملے کرکے اپنا آپ دکھا رہے ہیں، بدامنی پھیلانے کے پیچھے بدمعاش گروہ ملوث ہے، ملک بھر کی پولیس فورسز پرتشدد واقعات سے مل کر نمٹیں گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کیلئے ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جو ضروری ہو۔