نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے پاکستان کے ساتھ ناپاک تعلقات ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق گری راج سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے راہول گاندھی سمیت لوگ سبھا کے دیگر چند ارکان کو تحفے کے طور پر آم بھیجے ہیں۔ راہول گاندھی بتائیں کہ انہیں آموں کے علاوہ اور کیا چیزیں پسند ہیں۔ بھارتی وزیر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں کہ کیا وہ پاکستان سے نریندر مودی کو ہٹوانے کے لئے مدد مانگنے گئے تھے۔