لاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم صدیق کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ہسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پولیس نے ملزم بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی ، ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ۔واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ، ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں ، شہریار ویلنشیا ٹائون میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ،ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔