لاہور (خبر نگار) نیپرا نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر لیسکو، فیسکو، گیپکو، میپکو کو پروریٹا کی بنیاد پر بجلی کے بل جاری کرنے سے روک دیا۔ نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 یوم میں رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پروریٹا بلوں کے خلاف درخواست برائے کارروائی نیپرا کو بھجوائی تھی۔ نیپرا کے سات صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیپرا نے حکم دیا ہے کہ اپریل سے جون 2024ء تک اصل بل کے سوا تمام یونٹس صارفین کو واپس کئے جائیں۔ اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوائے جائیں۔