ڈسکہ، بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائیوں کا چھوٹے پر چھریوں سے حملہ، شدید زخمی  

ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائیوں کا چھوٹے بھائی پر چھریوں سے حملہ حالت تشویشناک ہونے پر سیالکوٹ ریفرکر دیا گیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ دائوکے کا گلزار جوکہ فیکٹری میں ملازم ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ 28 ہزار روپے تھی یہ تین بھائی ایک ہی گھرمیں رہتے تھے، ان کا بجلی کا بل 31ہزار 380 روپے آ گیا جس پر بڑے بھائیوں شاہد اور عدنان نے اس کی بجلی کی تار کاٹ دی، گلزار ان سے پوچھنے گیا تو دونوں بڑے بھائیوں نے اپنے چھوٹے بھائی پر چھریوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ لایاگیا۔

ای پیپر دی نیشن