کامونکی+ایمن آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) بدچلنی کے شْبہ پر خاوند نے سر میں گولی مارکر بیوی کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ڈھلانوالی کے جاوید جٹ کو اپنی بیوی تیس سالہ مدیحہ بی بی کے کردار پر شک تھا، گذشتہ روز اسی بناء پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو خاتون میکے جانے کیلئے گھر سے نکل آئی جس کے بعد جاوید جٹ نے تعاقب کر کے اْسے ریلوے پھاٹک کے قریب روک کر کنپٹی میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔