معیشت بہتر کرنے کیلئے سیاسی قوتیں‘سٹیک ہولڈرز کردار ادا کریں: عارف سندھیلہ 

Aug 08, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ملک کو معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا‘ حصول اقتدار کے لالچ میں ملکی مفادات کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا حب الوطنی نہیں سیاسی جماعتوں کی قیادت کو حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے معاشی استحکام کی خاطر جاری حکومتی جدوجہد میں ساتھ دینا ہوگا‘پنجاب میںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث عوام کو براہ راست بھرپور ریلیف حاصل ہورہا ہے ۔جو محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کا ثمر ہے پارٹی قیادت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور اس کاز کی خاطر بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

مزیدخبریں