اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ ارمین بلوم نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر نے پوٹیٹو کنپلیکس کا افتتاح کیا، امریکی سفیر سے ملاقات میں، رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ریسرچ اینڈ انڈومنٹ فنڈ میں زرعی یونیورسٹی کے لیے امریکہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔