اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ، گلگت بلتستان کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مقتول لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہیایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے بتایا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیں گے۔