اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشن سمٹ 2024 ء میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان انیشیٹو کا کامیابی سے آغاز کیا۔ تقریب میں پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کی باضابطہ توسیع کے لیے اہم سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔ ڈیجیٹل نیشن سمٹ جی ایس ایم اے کا وہ اقدام ہے جو صنعت سے متعلقہ اہم موضوعات پر بات چیت کے مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر شمولیت کے فروغ اور اقوام کی ترقی کے پیش نظر موبائل ٹیکنالوجی کے اثرات کی پائیدار و جامع طور پر توسیع میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ پی ٹی اے اور ایم او آئی ٹی کی جانب سے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کے نفاذ کا آغاز کیا گیا۔