خیبر پی کے: حکومت کا جینا حرام کرنے کا ٹاسک نہیں ملا، گورنر‘ وزیر داخلہ سے ملاقات

Aug 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صوبہ خیبر پی کے گورنر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں صوبائی حکومت کا جینا حرام کرنے کا کوئی ٹاسک نہیں ملا تاہم کارکردگی پر سوالات اٹھانے کا انہیں حق ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق معاملات دیکھیں اور حکومت پر نظر رکھیں۔ ان سے پوچھا کہ گورنر خیبر پی کے کتنا مشکل یا آسان عہدہ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مشکلات ہیں لیکن کم ہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ چند چیلنج ضرور ہیں صوبے میں۔ ان چیلنجوں کو قبول کیا ہے اور پورا کریں گے۔ دریں اثناء گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات  کی۔ ملاقات میں خیبرپی کے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر خیبر پی کے اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں