دعا ہے بنگلا دیشی عوام کا ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے: خواجہ آصف

Aug 08, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں حالیہ تبدیلی ایک پاپولر موومنٹ کے نتیجے میں آئی ہے۔ پاکستان اس کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ بنگلا عوام کا ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔ بنگلا دیش کے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رہے۔ ہمارا تاریخ کا ایک لازوال رشتہ ہے۔ مسلم لیگ کا جنم بنگال میں ہوا۔ قرارداد پاکستان شیر بنگال نے 1940ء میں لاہور میں پیش کی۔ بنگال نے مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا بلند رکھا۔

مزیدخبریں