بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پُرامن نہیں ہوتی تو احتجاج کیا ہو گا: عرفان صدیقی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج تک پی ٹی آئی نے کوئی پُرامن احتجاج نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی 2014ء میں آئے تو کیا وہ پُرامن احتجاج تھا؟ کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے گئے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کیا؟ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پُرامن نہیں ہوتی تو احتجاج کیا ہو گا؟ ایک سال ہو گیا بانی پی ٹی آئی نے تمام کوششیں کیں، الیکشن ناکام ہوئے، ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات کی معافی مانگیں؟ آپ نے بغاوت اور سازش کی یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن