چونیاں ( نمائندہ خصوصی) تحصیل بھر میں ڈرگ مافیا نے کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمن نے کارروائی کرتے ہوئے نجی فارمیسی پر چھاپہ مارکر نشہ آور ادویات برآمد کرلی ۔چونیاں میں تین نشئیوں کی اموات ہوچکی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے تحصیل بھر میں کریک ڈاون جاری ہے ۔