ہمیشہ وطن کی ترقی‘استحکام‘ بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے:ایم یٰسین فرخ  

قصور(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا۔ اللہ اسکی حفاظت کرے۔ ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے زک نہیں پہنچا سکتی ۔لہذا ہمیں بحثیت پاکستانی قوم ہمیشہ محب وطن بن کر اسکی خیر خواہی‘ ترقی‘استحکام‘ بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے۔اِن خیالات کا اظہار سابق ممبر ایگزیکٹیؤ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و چیف آرگنایئزر یونٹی گروپ آف لایئرز ڈسٹرکٹ بار قصور ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خاص طور پر مہنگائی بد امنی لوٹ مار اور بجلی کی روز افزوں بڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا سودا کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن