سرائے مغل(نامہ نگار) ملتان روڈ کے ارد گرد تجاوزات سے ٹریفک جام معمول بن گیا۔ تجاوزات سے ہسپتال ،مین بازار اور دکانداروں کے راستے بند ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ المعروف ککھاں والی سڑک سرائے مغل کے اردگرد تجاوزات، ناجائز رکشوں اور ناجائز بسوں،ٹرکوں ، ویگنوںکے اڈوں‘ ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی بھرمار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ مین بازار میں پیدل چلنا دشوار بنا رکھا ہے۔ قبضہ گروپوں نے شہری امن تباہ اور شریف دکانداروں اور تاجروں کا کاروبار تباہ کر رکھا ہے۔بلدیہ اور انتظامیہ با اثر اڈا مالکان ،ٹرک مالکان ، ٹیکسی سٹینڈ مالکان اور حکمران طبقہ کے چہیتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ سماجی رہنما تنویر ،عوامی سماجی حلقوں اور تاجروںنے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے کہا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کرانیوالے بلدیہ ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے ۔
سرائے مغل: ملتان روڈ کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار‘ ٹریفک جام معمول
Aug 08, 2024