دھاندلی زدہ حکومت عوام کی خیر خواہ نہیں : ڈاکٹر محمد اسلم خان  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ عوام میں پائی جانے والی بے یقینی روز بروز بڑھ رہی ہے عوام ایک طرف مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے ہوئے ہیں تو دوسری طرف کسی شہری کا جان ومال محفوظ نہیں گڈ گورننس کے حکومتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جرائم کی شرح میں تیزی سے ہونیوالا اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، موجودہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کی خیر خواہ نہیں یہ غربت نہیں غریب مکائو پالیسی پر کاربند ہیں ملکی اشرافیہ سات دھائیوں سے عوام کا خون چوس رہی ہے ، عوام آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے کمیشن خوری کے لالچ میں آئی پی پیز سے کئے گئے حکومتی معاہدے عوام کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کی شہہ خرچیاں اور عیاشیاں فوری بند کی جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن