سیاسی عدم استحکام میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں:افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو انارکی کا شکار کر رہی ہے سیاسی عدم استحکام میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ اپوزیشن پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں مگر عوام ان کی ہر سازش سے باخوبی آگاہ ہے اور ان کی کارکردگی بھی دیکھ چکی ہے حکومت اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیکر خود فرار ہوچکی ہے اور اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے کو تیار نہیں جو حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کا کھلا ثبوت ہے، پی ٹی آئی  ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے نامور لیڈر ہیں عام انتخابات میں پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام انتقامی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر فتح یاب کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن