شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و آرگنائزر پی پی 141 میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائدسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف پر فخر ہے جنہوں نے ڈکٹیٹرشپ کے دور میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے اور تمام انتقامی کارروائیوں کا جاں فشانی اور جرات کے ساتھ مقابلہ کیا، جاوید لطیف نے ہمیشہ شرافت، سیاسی رواداری، امن و امان اور دوطرفہ عزت کی سیاست کو فروغ دیا،جاوید لطیف نے کارکردگی اور عوامی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، جھوٹ، الزام تراشیوں، کردار کشی، منافقت اور بدمعاشی کی سیاست نہیں کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رفاقت علی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے 15ماہ کی اتحادی حکومت میں اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا اور اب بھی ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی خاطر دن رات جدوجہد کی جا رہی ہے ۔
جاوید لطیف نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا:رفاقت علی
Aug 08, 2024