رانا تنویر سے لیگی رہنما چوہدری عمران کی ملاقات ‘ حلقہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) معروف لیگی رہنما چوہدری عمران اشرف چدھڑ نے فیڈرل منسٹر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ہے۔ حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  فیڈرل منسٹر نے خانقاہ ڈوگراں مین جی ٹی روڑ کی جلد تعمیر شروع کروانے کا وعدہ بھی کیا۔ چوہدری عمران اشرف چدھڑ نے ملاقات میں فیڈرل منسٹر کی توجہ خانقاہ ڈوگراں سے سکھیکی جانے والی اہم شاہراہ مین جی ٹی روڑ کی جانب مبذول کروائی۔رانا تنویر حسین نے عندیہ دیا کہ اس ہفتے ہی اسکی فائنل اپرول مل جائے گی اور جلد ہی اسکی کارپٹ تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا۔ چوہدری عمران اشرف نے کہا ہے کہ صحت،تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ شہریوں نے چوہدری عمران اشرف چدھڑ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن