شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ برسر اقتدار آنے سے قبل پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے قوم کو جو سبز باغ دکھائے وہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں چکنا چور ہوگئے اور اب تحریک انصاف کی قیادت دوبارہ عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے قوم آگاہ ہے کہ (ن) لیگ کے ادوار اقتدار ہی میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی اور اب بھی یہی جماعت پاکستان کو درپیش معاشی بحرانوں سے نجات دلائے گی جس کیلئے وفاقی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔