پاکستان سٹاک ایکسچینج : ہنڈرڈانڈیکس میں 247 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس میں 247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 77 ہزار 361 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔    گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،231 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 44 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,800 جبکہ کم ترین سطح 77,086 پوائنٹس رہی۔


 

ای پیپر دی نیشن