لیبر ویزہ پر خلیجی ممالک کا سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے، خلیجی ممالک کی طرف سفر کرنے والوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ خلیجی ممالک میں کام کرنے والوں سے ائیر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ لگا ہوگا وہ یہ رعایت حاصل کر سکیں گے،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، کویت، بحرین کیلئے لیبر ویزہ پر سفر کرنے والوں کو یہ سہولت حا صل ہوگی۔