ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی جارحیت پر فرانسیسی صدر کو خبردار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ایرانی صدر نے میکرون کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہےگا ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور مغربی ممالک واقعی خطے میں جنگ کو روکنا چاہتے ہیں تو انہیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی، حملے روکنے اور جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔دوسری جانب سعودی عرب میں او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہورہا ہے جہاں ایران نے حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل پر بات چیت کو زیر غور لانے کی درخواست کی ہے۔
ایرانی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں خبردار کردیا
Aug 08, 2024 | 11:22