اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کاذمہ دار اسرائیل ہے:اسلامی تعاون تنظیم

Aug 08, 2024 | 12:15

اسلامی تعاون تنظیم نے ایران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کرنے والے حملے کی ذمہ دار اسرائیل پر عائد کردی ہے جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 57 رکنی بلاک کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس گھناؤنے حملے کے لیے غیر قانونی قابض طاقت اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اس حملے کو ایران نے اس کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔او آئی سی کی سربراہی کرنے والے ملک گیمبیا کے وزیر خارجہ مامادو تنگارا نے بتایا کہ اسمعیل ہنیہ کا گھناؤنا قتل اور غزہ میں جاری جنگ علاقائی تنازعے کا باعث بن سکتی ہے۔    

مزیدخبریں