اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے نوجوان بیٹے کو آئی فون نہ لیکر دینے کی وجہ بتا دی۔سوشل میڈیا پر رونالڈو کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو آئی فون نہ لیکر دینے کی وجہ بتا رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں رونالڈو کہہ رہے ہیں یہ حقیقت ہے کہ میں نے بیٹے کو آئی فون لیکر نہیں دیا، میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا ایتھلیٹ ہوں اور فینز اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں یہ کیوں نہیں چاہتا کہ جونیئر رونالڈو سوشل میڈیا پر نہ آئے۔رونالڈو نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ میرے بیٹے نے 2020 میں ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور اس کے 10 لاکھ سے زائد فالوررز ہو چکے تھے، جب مجھے پتہ چلا تو میں نے فوری طور پر بیٹے سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروایا اور اب وہ 14 سال کا ہو چکا ہے اور اس کے پاس اب بھی آئی فون نہیں ہے۔اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جونیئر رونالڈو صحیح معنوں میں محنت کی قدر کو پہچانے۔ان کا مزید کہنا تھا جب جونیئر رونالڈو ٹریننگ کرتا ہے تو بہت زیادہ سوڈا ڈرنکس پینے اور صحتند خوراک کے بجائے آلو کی چپس کھانے کی وجہ سے اسے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رونالڈو کا کہنا تھا جونیئر کو آئی فون لیکر دینے کا مطلب ہے کہ اسے اس کی قابلیت تک پہنچنے کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا ٹیکنالوجی کا دھتی بنے، یہی وجہ ہے کہ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں کہ میں اسے آئی فون لیکر دوں۔