یوٹیلٹی اسٹورز کا چینی 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا .جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے جبکہ عام صارفین کے لیے قیمت 160 روپے ہو جائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے .ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔

ای پیپر دی نیشن