مظاہرین نے شیخ مجیب پر فلم بنانے اداکار کو بھی قتل کر دیا

ڈھاکہ میں حالیہ ہنگاموں کے دوران بنگلا دیش کے معروف اداکار شانتو خان اور اُن کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے ڈھونڈ کر مار ڈالا۔ سلیم خان لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کا چیئرمین اور فلم پروڈیوسر تھے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ شانتو خان اور اُن کے والد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈھاکہ کے علاقے فرخ آباد بازار میں مشتعل ہجوم نے اُنہیں گھیرلیا۔دونوں نے جان بچانے کے لیے فائر کیے مگر چاند پور میں ایک اور ہجوم نے انہیں بگارا بازار کے نزدیک گھیر کر تشدد کرکے مار ڈالا۔ یہ واقعہ پیر کی شام کا ہے۔ سلیم خان کا تعلق عوامی لیگ سے تھا اور اُن کا شمار شیخ حسینہ کے قریبی لوگوں میں ہوتا تھا۔شانتو خان اور سلیم خان کی موت نے بنگلا دیش کی فلم انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ فلم میکر سُدِپتو سین نے شانتو خان اور سلیم خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نئی، عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔سُدِپتو سین نے سوشل میڈیا پر اپنے شدید ردِعمل میں کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔شانتو خان نے 2019 میں ”پریم چور“ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ”بِکوو“ (2002) اور ”بے جُبان“ (2023) شامل ہیں۔سلیم خان نے شاپلا میڈیا کے نام سے کمپنی قائم کی تھی جو بنگالی زبان میں فلمیں بناکر تقسیم اور ریلیز بھی کرتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن