تیراہ بازارکےخودکش حملے میں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔

خود کش دھماکہ کوہاٹ کے نواحی علاقے وادی تیراہ میں بس اڈے پر ہوا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت نورحمان کے نام سے ہوئی ہے جو افغان مہاجر بتایا جاتاہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا سر مل گیا ہے جس کی عمر سترہ برس کے قریب ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، حملہ آور اڈے پر کھڑی بس میں سوار تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تیراہ بازار علاقے کا مصروف ترین بازار ہیں جہاں دور دراز علاقوں کے لوگ خرید و فروخت کیلئے آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن