کراچی کے علاقہ کنواری کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران رینجرز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

Dec 08, 2010 | 17:36

سفیر یاؤ جنگ
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں رینجرز نے مزید چوبیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مقامی افراد نےرینجرز کے آپریشن کے خلاف منگھوپیر روڈ پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کر کے ٹریفک کو معطل کردیا۔اس دوران رینجرز اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردو زخمی ہوگئے ۔ گذشتہ روز آپریشن کے دوران رینجرز نے تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
مزیدخبریں