قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعمران فرحت نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے بک میکرمظہرمجید کو قانونی نوٹس کل مل جائے گا۔

Dec 08, 2010 | 20:21

سفیر یاؤ جنگ
مظہرمجید نے چند روزپہلے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے بازعمران فرحت پرالزام لگایا تھا کہ وہ بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ عمران فرحت نے اس سلسلے میں برطانوی وکیل جان ٹکنرکی خدمات حاصل کی ہیں۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ مظہرمجید الزامات کے ثبوت پیش کریں یا پھرمعافی مانگیں۔ واضح رہے کہ فاسٹ باؤلروہاب ریاض، کامران اکمل اورعمراکمل بھی مظہرمجید کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرچکے ہیں۔
مزیدخبریں