صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوری اور موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔ فوج نے کارروائی میں تاخیر کی تودہشت گرد عوام پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے صوبے کے بارہ اضلاع کو حساس قراردے دیا گیا ہے جہاں فوج بھی طلب کی جائے گی۔ میاں افتخار حسین نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے دہشت گردی کے متاثرین کو امدادی رقوم کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔