آنگ سان سوچی کے وکیل نےمیڈیا کو بتایا کہ مشیل یو فلم میں سوچی کا کردار ادا کرے گی۔ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی اداکار مشیل یو جیمز بونڈ سیریز کی معروف فلم \\\"ٹومارو نیور ڈائیز\\\" میں چینی جاسوس کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔مشیل یو نے اپنے نئےکردار کی ادائیگی کیلیے رواں ہفتے آنگ سان سوچی سے طویل ملاقات بھی کی ہے۔آنگ سان سوچی کے وکیل کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی تاہم وہ اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔