دیگر مقاصد کرپشن کا خاتمہ، تحقیقاتی صحافیوں کو مالی و قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے: الیگزینڈر لیبڈیو
لندن (خصوصی رپورٹ/ خالد ایچ لودھی) عالمی سطح پر تحقیقاتی جرنلزم کے فروغ اور تحقیقاتی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور حکومتی سطح پر پائی جانے والی کرپشن کے خاتمے کیلئے برطانوی اخبار \\\"EVENING STANDARD\\\" کے مالکان نے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ روس نژاد برطانوی ارب پتی شہری ALEXANDER LEBEDEV جو کہ برطانوی میڈیا گروپ ایوننگ سٹینڈرڈ اور انڈی پنڈنٹ کے علاوہ روس کے جمہوریت نواز اخبار \\\"NOVAYA GAZETA\\\" کے مالک ہیں انہوں نے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فاونڈیشن کے قیام کا مقصد دنیا میں آزاد صحافت اور اس کے اعتماد کو اخباری صنعت میں بحال کروانا آزادی تحریر و تقریر اور تحقیقاتی جرنلزم کی اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا شامل ہے۔ تحقیقاتی صحافیوں کو ایوارڈ دینے کے علاوہ ان کی دلیرانہ کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مالی امداد دینے کا منصوبہ بھی ہے۔ صحافیوں کو جن خطرات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان خطرات سے متاثر ہونے والے تحقیقاتی صحافیوں کی دنیا کے تمام ممالک میں مانیٹرنگ کے ذریعے تفصیلات جمع کی جائیں گی اور ان کو مالی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کی تربیت کیلئے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار \\\"INDEPENDENT\\\" کے سابق ایڈیٹر SIMON KELNER فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور \\\"EVENING STANDARD\\\" کے مالک EVGENY اور \\\"ALEXANDER LEBEDEV\\\" بورڈ آف ٹرسٹی میں شامل ہوں گے اس کے علاوہ دیگر ممبران میں برطانوی ہاوس آف لارڈز کی ممبر برینیس کینیڈی \\\"BARONESS KENNEDY\\\" انسانی حقوق کے قانون دان اور برطانوی پارلیمنٹ کی میڈیا سلیکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین LORD FOWLER اور بی بی سی ورلڈ سروس کے سابق سربراہ SIR JOHN TUSA شامل ہیں۔ مسٹر ایگزینڈر لیبڈیو ALEXANDER LEBEDEU نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں تحقیقاتی صحافیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
\\\"SHINE A LIGHT ON REGIMES THAT ARE OFTEN AUTOCRATIC AND BRUTAL.\\\"
افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے علاوہ یورپ میں تحقیقاتی صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران جن حکومتی اداروں سے مزاحمتی ہتھکنڈوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس ضمن میں صحافیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں فاونڈیشن عالمی سطح پر دیگر صحافتی تنظیموں سے مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کرے گی۔ مسٹر الیگزیکنڈر لیبڈیو نے کہا آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا پودا پروان چڑھ نہیں سکتا۔ تحقیقاتی صحافی دنیا میں کرپشن کے خلاف جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔