پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے : مجتبٰی شجاع


لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یوتھ فیسٹیول سپورٹس کا انعقاد، لیپ ٹاپ کی تقسیم‘ دانش سکولز سسٹم اور پنجاب انڈوومنٹ فنڈز کا قیام وزیر اعلی شہباز شریف کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تربیت اور ان کی میرٹ پر بھرتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوںنے کہا کہ صوبے میں ستر ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءسے تمام سکولوں میں آئی ٹی لیب کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے باعث ہر سال 25لاکھ طلبا و طالبات کمپیوٹر کی تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...