نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سماجی رہنما اناہزارے کی طبیعت خراب ہو گئی، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اناہزارے کو گڑگا¶ں کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے، اناہزارے کو معدے میں تیزابیت کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔کرن بیدی کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے۔